سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے کی کم از کم عمر مقرّر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں ٹریفک پولیس کی انتظامیہ کی جانب سے جمعے کے روز جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ مملکت میں خواتین کے لیے گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کے لائسنس کی مقررہ عمر 18 برس جب کہ سروس وہیکل چلانے کے لیے کم از کم عمر 20 برس ہے۔ البتہ سترہ برس کی خواتین عارضی لائسنس حاصل کر سکتی ہیں جس کی مدت ایک برس سے زیادہ نہیں ہو گی۔

ٹریفک پولیس اور روڈ سکیورٹی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے گاڑی چلانے اور لائسنسس کے حصول سے متعلق 40 سے زیادہ سوالات کے جوابات جاری کیے گئے ہیں۔ اس منصوبے پر آئندہ برس جون سے عمل درامد شروع ہو گا۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے 26 ستمبر 2017 کو جاری ایک فرمان میں مملکت میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت اور ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں