برطانیہ کے پانی میں روسی جنگی جہاز کے سبب کشیدگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانوی وزارت دفاع نے منگل کے روز بتایا ہے کہ کرسمس کے موقع روس کا ایک بحری جہاز برطانیہ کی سمندری حدود کے قریب سے گزرا اس دوران برطانوی بحری جہاز اُس کے ہمراہ ہو گیا۔ وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ تعطیلات کے دوران برطانیہ کے قریب روس کی بحری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا۔

وزارت دفاع کے مطابق 23 دسمبر کو برطانوی فرائیگیٹ HMS St Albans روسی جنگی جہاز Admiral Gorshkov کی نگرانی کے لیے روانہ ہوا جو اُس وقت سمندر کے شمال سے گزر رہا تھا۔ برطانوی بحری جہاز نے کرسمس کے دوران روسی جہاز کی کڑی نگرانی کی اور وہ منگل کے روز واپس پورٹس ماؤتھ واپس لوٹ آئے گا۔

برطانوی وزیر دفاع گیون ولیئمسَن نے واقعے کے بعد کہا کہ وہ اپنی سمندری حدود کے دفاع میں کسی طور نہیں ہچکچائیں گے یا کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کریں گے۔

برطانیہ اور روس کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ بوریس جونسن نے گزشتہ ہفتے اپنے روس کے دورے میں کہا تھا کہ اس بات کے "بہت سے شواہد" ہیں کہ ماسکو نے دیگر ممالک میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت کی۔ اس موقع پر اُن کے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ جونسن کے دعوے کی کوئی دلیل نہیں پائی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں