دیکھیے .. جب قطری لڑاکا طیاروں نے اماراتی مسافر طیاروں کا راستہ روکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بحرین کے سرکاری ٹیلی وژن نے منگل کی صبح ایک رپورٹ نشر کی ہے جس میں قطری لڑاکا طیاروں کو امارات کے دو مسافر طیاروں کا راستہ روکنے کے لمحات بھی پیش کیے گئے ہیں۔

بحرین کے شہری ہوابازی کے امور کے ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 9:35 پر قطر کی فضائی حدود سے آنے والے دو قطری لڑاکا طیاروں نے متحدہ عرب امارات کے بوئنگ 777 مسافر طیارے کی پرواز EK837 کا راستہ روکا جو بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈّے کی جانب جا رہی تھی۔ یہ معمول کے رُوٹ پر تمام تر شرائط کے ساتھ رواں دواں ایک شیڈولڈ پرواز تھی۔ قطری لڑاکا طیارے اماراتی مسافر طیارے سے صرف دو میل کی مسافت پر آ گئے تھے جس کے سبب طیارے کے مسافروں اور عملے کے افراد کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ اس موقع پر بحرین کے ایئر ٹریفک کنٹرول نے فوری مداخلت کر کے ضروری اقدامات کیے تا کہ فضائی ٹریفک کی سلامتی برقرار رہ سکے۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اسی نوعیت کا ایک دوسرا واقعہ ابوظبی کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کی پروازEY23B کے ساتھ بھی پیش آیا جو ابوظبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈّے سے بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب گامزن تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری ہوابازی کا محکمہ متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر اس خطرناک پیش رفت کے حوالے سے ضروری اقدامات کرے گا اور ساتھ ہی ان واقعات سے متعلق تفصیلی رپورٹ شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم ICAO کے سامنے پیش کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں