کویت: جیل خانہ جات کے قوانین و ضوابط میں ترمیم
کویت میں جیل خانہ جات کے قوانین اور ضوابط میں ترمیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قید کی مدت میں ایک ماہ 20دن اور ایک سال 9ماہ کا ہو گا۔
کویتی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عادل الدمخی نے کہا ہے کہ کمیٹی کے ارکان نے حکومت کو تجویز کیا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک اور رعایت برتنے کے لئے جیل خانہ جات کے قوانین میں ترمیم کی جائے۔ عمرقید کی زیادہ سے زیادہ مدت25سال ہوگی۔ کمیٹی وزارت داخلہ کے سامنے اپنی سفارشات رکھے گی۔