غزہ پٹی : اسرائیل کی حماس کے ٹھکانے پر بم باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی جنگی طیاروں نے ہفتے کو علی الصبح غزہ پٹی میں فلسطینی تنظیم حماس کے ایک عسکری ٹھکانے پر بم باری کی تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترک خبر رساں ایجنسی اناضول نے ایک فلسطینی سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ "اسرائیلی طیاروں نے غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں حماس تنظیم کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈ کے زیر انتظام ایک عسکری ٹھکانے کو نشانہ بنایا"۔

فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی بم باری سے کوئی شخص جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس نے غزہ پٹی میں مذکورہ کارروائی وہاں سے اسرائیل کے جنوب پر راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں