راکٹ حملے کے بعد غزہ میں حماس کی تنصیبات پر اسرائیلی بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روزایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی سے راکٹ داغے جانے کے بعد عسکری تنظیم ’حماس‘ کے مراکز پر بمباری کی ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ جنوبی اسرائیل پرداغا گیا تھا جس کے بعد اسرائیلی طیاروں نے جنوبی غزہ میں حماس کے زیرانتظام مراکز پر بم باری کی۔ بیان میں اسرائیلی فوج نے موجودہ کشیدگی کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کےبعد غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر کم سے کم 20 راکٹ داغے جا چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں