شام میں تباہ روسی طیارے کے مقتول پائلٹ کی تصاویر جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

گذشتہ روز شام کے شہر ادلب میں باغیوں کی جانب سے مار گرائے گئے روسی طیارے اور اس کے متقول ہواباز کی تازہ تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ تصاویر میں روسی ہوا باز کو طیارے کے ملبے کے قریب دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ شامی اپوزیشن کارکنوں نے ہفتے کے روز شام کےشمال مغربی علاقے ادلب میں ایک جنگی طیارہ مار گرایا تھا۔

انسانی حقوق آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ روسی جنگی طیارے’سوخوی 25‘ کو سراقب کےمقام پر معصران قصبے پر مار گرایا گیا۔

خیال رہے کہ طیارے حادثے کا شکار ہونے کے بعد پائلٹ پیرا شوٹ کی مدد سے اترگیا مگر اسے جنگجوؤں نے گھیر کر قتل کردیا۔ بعد ازاں القاعدہ کی مقرب ھیئہ تحریر الشام نے طیارہ مار گرانے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

روسی وزارت دفاع نے طیارہ مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ طیارہ گرانے کے بعد فوجی کارروائی میں تیس جنگجو ہلاک کئے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں