غرب اردن: چاقو کے حملے میں یہودی آباد کار ہلاک
اسرائیلی پولیس کے مطابق سوموار کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی نے چاقو گھونپ کر یہودی آباد کار کو قتل کردیا۔ یہ واقعہ سوموار کے روز ’ارئیل‘ کے مقام پر پیش آیا۔
اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم فلسطینی حملہ آور نے ارئیل یہودی کالونی کے قریب ایک آباد کار کو چاقو گھونپا جس کے نتیجےمیں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور واردات کے بعد جائے وقوعہ سے بہ حفاظت فرار ہوگیا۔ اس کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق فلسطینی نوجوان نے ایک بس اسٹینڈ کے قریب یہودی آباد کار پر چاقو سے حملہ کیا۔ اسے زخمی حالت میں تل ابیب کے قریب بتاح تکفا میں بلنسن اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فوجی افسر نے حملہ آور کی شناخت کرلی ہے۔ فوجیوں نے اس کے تعاقب کی کوشش کی مگر وہ اپنی گاڑی کے ساتھ فرار ہو گیا۔
مقتول یہودی آباد کار کی شناخت ایتمار بن گال کے نام سے کی گئی ہے اور اس کی عمر چالیس سال ہے۔ وہ نابلس میں ھاربراکھا یہودی کالونی میں ایک اسکول میں استاد ہے۔
-
فلسطینی اراضی : اسرائیلی ردّ عمل کے طور پر یہودی بستی کی آباد کاری
اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت اتوار کے روز اپنے اجلاس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غرب اردن میں فلسطینی نوجوان شہید
قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر ...
مشرق وسطی -
ایران حزب اللہ اور فلسطینی دھڑوں کی حمایت جاری رکھے گا : مشیر علی خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر برائے امور خارجہ علی اکبر ...
بين الاقوامى