پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشق کا پہلا مرحلہ مکمل
سعودی عرب میں جاری پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے مابین مشترکہ بحری مشق 'نسیم البحر' کا ہاربر فیز اختتام پذیر ہو گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہاربر فیز متعدد آپریشنل سرگرمیوں اور مشترکہ مشقوں پر مشتمل تھا۔ ترجمان کے مطابق ہاربر فیز کے دوران دونوں ممالک کی بحری افواج نے سی فیز کے دوران ہونے والی مشترکہ آپریشنز کی پلاننگ بھی کی۔ اس موقع پر پاکستان نیوی کے مشن کمانڈر اور سعودی بحری افواج کی جانب سے مشقوں کے ڈائریکٹر نے ہاربر فیز کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی۔
ترجمان کے مطابق پاک-سعودی مشترکہ بحری مشق 'نسیم البحر' کے مقاصد میں دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز اور دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینا، بحری قذاقی کی روک تھام، اینٹی ایئر، اینٹی سرفیس، مائن وارفئیر اور فضائی آپریشنز کی مشقیں شامل ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک۔سعودی بحری افواج کے مابین منعقد کی جانے والی مشقیں بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر دور رس نتائج مرتب کریں گی۔
-
دہشت گردی کے خلاف پاک - سعودی مشترکہ فوجی مشقیں
پاکستان اور سعودی عرب کی فورسز نے جہلم کے قریب پبی میں واقع "دہشت گردی کے ...
پاكستان -
سعودی عرب،پاکستان کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقیں ’’الشہاب دوم‘‘ جاری
پاکستان اور سعودی عرب کے کمانڈو دستوں کی شہزادہ نایف سکیورٹی سٹی الریاض میں مشترکہ ...
پاكستان -
پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں ’’الصمصام ششم‘‘ کا اختتام
سعودی عرب کی شاہی برّی افواج اور پاکستان آرمی کی مشترکہ جنگی مشقیں الصمصام ...
پاكستان