’ویلنٹائن ڈے‘ سماجی تہوار، منانے میں کوئی شرعی امر مانع نہیں: الغامدی
سعودی عرب کے سرکردہ عالم دین احمد قاسم الغامدی نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ایک سماجی تہوار ہے اور اس کے منانے میں کوئی شرعی امر مانع نہیں ہے۔
مکہ مکرمہ میں امربالمعروف ونہی عن المنکر کمیٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل قاسم الغامدی نے’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی سطح پر کئی دن مناتے ہیں۔ مثلا والدین کا عالمی دن، ماں کا عالمی دن، استاد کا عالمی دن یا خواتین کا عالمی دن وغیرہ، یہ سب سماجی نوعیت کے ایونٹس ہیں۔ ان کا براہ راست مذہب کے بنیادی عقاید کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اسلام میں ایسی سماجی وثقافتی سرگرمیوں کی کوئی ممانعت ہے۔ ویلنٹائن یا محبت کےعالمی دن کو منانے میں بھی کوئی شرعی پابندی نہیں ہے۔
علامہ قاسم الغامدی نے کہا کہ اسلام بھی لوگوں کے درمیان اچھی بات کو عام کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ آپ کسی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ خیر اور بھلائی کی بات صرف مسلمانوں سے نہیں بلکہ یہودی ونصاریٰ کے ساتھ بھی کی جا سکتی ہے۔ البتہ براہ راست جنگ کرنے اور لڑنے والے عناصر اس میں شامل نہیں۔ یہ صرف پرامن لوگوں تک محدود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے یہودی پڑوسیوں کے ہاں آتے جاتے رہتے اور ان کے مسائل کے حل میں ان کی مدد کرتے۔ اللہ کا فرمان بھی ہے’قولوا للناس حسنا‘ [لوگوں سے اچھے طریقے سے بات کرو]۔
انہوں نے وضاحت کی ویلنٹائن ڈے کومنانے کےمخالفین اسے اسلام سے جوڑتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ جاھلیت کے تہواروں میں سے ایک ہے۔ اگر کوئی مذہبی تہوار منانے کی کوشش کر رہا ہے جس کا اسلام میں کوئی وجود نہیں تو وہ اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے، مگر ویلنٹائن ڈے ایک سماجی تہوار ہے، اس تہوار کے موقع پر ہم ایک دوسرے کے لیے محبت کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں الغامدی نے کہا کہ یہودیوں اور عیسائیوں سمیت دوسرے غیر مسلموں کی عیدوں اور تہواروں پر ہم انہیں مبارک باد پیش کر سکتے ہیں۔
-
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: صدر ممنون حسین
امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی صدر مملکت اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات
پاكستان -
سعودی عرب: فتویٰ موت کی دھمکیوں کا باعث بن گیا
احمد الغامدی کا فتویٰ عورتوں کا چہرے ڈھانپنے کے خلاف تھا
بين الاقوامى -
"ویلنٹائن ڈے" کے پس منظر کے حوالے سے 3 داستانیں
ہر سال 14 فروری کو دنیا کے مختلف حصّوں بالخصوص مغربی ممالک میں "ویلنٹائن ...
ایڈیٹر کی پسند -
ویلنٹائن ڈے ایک شرط کے ساتھ حرام نہیں: تیونسی مفتی اعظم
تیونس کے مفتی اعظم عثمان بطيّخ کا کہنا ہے کہ "ویلنٹائن ڈے" حرام نہیں اور ...
بين الاقوامى -
’اہلیہ کی مدد کے جذبے نے79 سال کی عمر میں ڈرائیور بنا دیا‘
ویلنٹائن ڈے منانے والوں کے لئے جواں ہمت امریکی بوڑھے کی قابل تقلید مثال
بين الاقوامى -
پاکستان کی اعلیٰ عدالت نے ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی لگادی
انڈونیشیا میں اسکول کے طلبہ کا ویلنٹائن ڈے منانے کے خلاف پرزور احتجاج
پاكستان