قذافی دور کا اہم لیبی عہدیدارجوہانسبرگ میں فائرنگ سے زخمی
لیبیا کے مقتول لیڈر کرنل معمرقذافی کے ایک قریبی ساتھی کو جنوبی افریقا کے دارالحکومت جوہانسبرگ میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر زخمی کردیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق زخمی ہونے والے بشیر صالح قذافی دور کے لیبی حکومت میں افریقی امور کے انچارج اور معمر قذافی کے اسٹاف افسر رہ چکے ہیں۔
بشیر صالح کے اہل خانہ کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ سابق عہدیدار کو جوہانسبرگ میں ان کی رہائش گاہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔
بشیر صالح کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا یہ قاتلانہ حملہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور مجرمانہ سوچ کار فرما تھی۔
خیال رہے کہ بشیر صالح لیبیا میں کرنل قذافی کے خلاف سنہ 2011ء کی بغاوت کے بعد فرانس اور جنوبی افریقا میں آتے جاتے رہے ہیں۔
-
لیبیا کا ’قاتل ڈان‘ انٹرپول کی ریڈ لسٹ میں شامل
عالمی پولیس انٹرپول نے جمعہ کی شام لیبی فوج کے ایک ’قاتل‘ افسر میجر ...
مشرق وسطی -
لیبیا: شادی کے لیے تیار دوشیزہ کے قتل پر ہر آنکھ اشک بار!
موت ہر ذی روح کو آنی ہے مگر جب اجل کسی شخص کے لیے ایسے حالت میں آئے کہ وہ زندگی کی ...
بين الاقوامى -
لیبیا میں انقلاب کی سال گرہ کی تقریبات میں القاعدہ کا رہ نما نمودار
لیبیا میں فروری 2011 کے انقلاب کے 7 برس مکمل ہونے پر یادگاری تقریبات کا اہتمام ...
مشرق وسطی