قطر : غیر ملکی لیبرز کی شکایات کی وصولی کے لیے نظام
قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک لیبر پینل تشکیل دے گا جو وزارت محنت کے زیر نگرانی کام کرے گا۔ آئندہ آٹھ روز کے اندر یہ پینل متعارف کرا دیا جائے گا جو تارک وطن لیبرز کی شکایات وصول کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن ILO کی جانب سے لیبرز کے استحصال کی تحقیقات کے دوران کسی بھی جانب دارانہ رجحان کا سدّ باب کرنا ہے۔
دوسری جانب تجزیہ کاروں کے نزدیک دوحہ کا یہ نیا اقدام قانونی اصلاح کی ترجمانی سے زیادہ حقیقت کا سامنا کرنے اور غیر ملکی لیبرز کے حوالے سے اصلاحات سے فرار کے مترادف ہے۔ قطر میں یہ لیبرز ادنی ترین سطح کی اجرتوں کے مسئلے سے دوچار ہیں جو 206 ڈالر سے متجاوز نہیں۔
اس سے قبل 2022ء کے فٹبال ورلڈ کپ کے مقررہ میزبان قطر نے کفیل کا نظام اور غیر ملکیوں بالخصوص لیبرز کی نقل و حرکت محدود کرنے والے exit permits کا نظام ختم کر دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بعد ازاں واضح ہوا کہ یہ فیصلہ عملی طور پر لاگو نہیں ہوا۔ اس امر کی تصدیق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کی جانب سے سامنے آئی جس کا کہنا ہے کہ قطر میں لیبرز کو اب بھی وسیع پیمانے پر استحصال کا سامنا ہے۔
ادھر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن ILO نے امید ظاہر کی ہے کہ اسے قطر میں اپنا دفتر کھولنے کی اجازت مل جائے گی تا کہ وہ قطر میں لیبرز بالخصوص فٹبال اسٹیڈیمز کی تعمیر میں کام کرنے والے لیبرز کے حالات پر نظر رکھ سکے۔ قطر میں اس وقت اندازا بیس ہزار لیبرز ہیں جن کے حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
-
تارکین وطن کا پاسپورٹ ضبط کرنے پر جرمانہ ہوگا: سعودی وزارت لیبر
سعودی عرب کے وزیر لیبر و سماجی بہبود ڈاکٹر علی بن ناصر العفیس نے لیبر قانون کی ...
بين الاقوامى -
سعودی لیبر سسٹم کی خلاف ورزی پر ان سزاؤں کا سامنا ہو گا
سعودی عرب میں محنت اور سماجی ترقی کے وزیر علی الغفیص نے مملکت میں لیبر سسٹم کی ...
مشرق وسطی -
سعودیہ: 8 طبقات کے غیرملکی ملازمین لیبر فیس سے مستثنیٰ
سعودی عرب میں آئندہ سوموار سے غیرملکیوں کے لیے لیبر فیس کا اطلاق ہو رہا ہے۔ دوسری ...
بين الاقوامى