سلامتی کونسل کی سعودی عرب پرحوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی مذمت
حوثیوں کے میزائل حملے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار
سلامتی کونسل نے یمن کے ایران نواز حوثی شدت پسندوں کی طرف سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بدھ کے روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں سعودی عرب پر حوثی شدت پسندوں کے حملوں پر خصوصی بحث کی گئی۔
مقررین نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں یمنی باغیوں کو اسلحہ کی ترسیل روکنے سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 پر مکمل طورپر عمل درآمد پر زوردیا۔
خیال رہے کہ جون 2015ء کے بعد یمن کے حوثی باغی سعودی عرب پر 104 بیلسٹک میزائل حملے کرچکے ہیں۔ حوثیوں نے چھ جون 2015ء کو سعودی عرب پر پہلا اسکڈ میزائل داغا تھا جسےسعودی ڈیفنس فورس نے فضا میں تباہ کردیا تھا۔ اس سلسلے کا آخری واقعہ تین روز قبل اس وقت پیش آیا جب حوثیوں نے سعودی عرب کے شہروں پر 7 بیلسٹک میزائل داغے تاہم سعودی عرب کے پیٹریاٹ دفاعی نظام نے حوثیوں کے داغے میزائل فضاء ہی میں تباہ کردیے تھے۔
سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ بیلسٹک میزائلوں کی عالمی سطح پرشدید مذمت کی گئی۔ اس ضمن میں کل بدھ کو سلامتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں سعودی عرب پر ایران نواز حوثیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔
-
یو اے ای کا یمن میں اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیوں کے لیے 50 کروڑ ڈالرز کا وعدہ
متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کے یمن میں جنگ سے متاثرہ افراد کی بحالی کے ...
بين الاقوامى -
ایران شام ، عراق ، لبنان ، بحرین اور یمن میں دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے: سعودی سفیر
امریکا میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایرانی ...
بين الاقوامى -
امریکی سینیٹ: یمن میں عرب اتحاد کی حمایت جاری رکھنے کی تائید
امریکی سینیٹ کے ارکان کی اکثریت نے منگل کے روز کانگریس میں پیش کی جانے والی اُس ...
بين الاقوامى