.

یمن:شادی کا جشن ماتم میں کیسے تبدیل ہوگیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے جنوبی شہر عدن میں ایک شادی کی تقریب کے دوران نامعلوم سمت کی طرف سے آنے والی گولی نے شادی کے جشن کو اس وقت ماتم میں بدل دیا جب گولی ایک نوجوان کے سرمیں لگی اور وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک نوجوان کی شادی کے موقع پر اس کے دوستوں نے خوشی میں ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ ہوائی فائرنگ کے دوران بندوق سےنکلنے والی ایک گولی ایک نوجوان کے سرمیں جا لگی۔ اسے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر اسپتال پہنچانے سےقبل ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ہوائی فائرنگ سے کسی یمنی شہری کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں۔

ہوائی فائرنگ میں شادی کی تقریب میں شریک نوجوان کی موت کے بعد شہریوں نے ہوائی فائرنگ کرنے کے مرتکب عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔