اسدی فوج کی دوما میں بم باری سے قیامت برپا،100 شہری جاں بحق
زہریلی گیس کے استعمال سے 500 افراد متاثر
شام میں بشارالاسد کی وفادار فورسز نے مشرقی غوطہ میں باغیوں کے زیر کنٹرول آخری علاقےدوما میں زمین اور فضائی کارروائیوں میں کم از کم 100 افراد مارے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر بچے اور خواتین ہیں جب کہ زہریلی گیس کے استعمال سے 500 افراد بے ہوش ہیں۔
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ’آبزویٹری‘ کے مطابق غوطہ کے سب سے بڑے شہر دوما کے مختلف حصوں سے دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھتے دکھائی گئے اور کہا گیا کہ ریپبلکن گارڈ فورسز علاقے میں داخل ہو رہی ہیں جہاں جیش الاسلام نامی باغی گروپ نے ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔
یہ لڑائی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب غوطہ میں بعض دیگر باغی گروپوں نے ایک معاہدہ منظور کرتے ہوئے حلب کے شمال مشرقی علاقوں تک جانے کے لیے محفوظ راستہ قبول کیا ہے۔
روس نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ جیش الاسلام نے غوطہ سے نکلنے کے لیے ایک معاہدہ قبول کیا ہے۔ تاہم گروپ میں انخلا پر اختلاف کے باعث یہ عمل تعطل کا شکار ہوا۔
The first video for the massacre in #Douma by the Chemical weapons, 40 were killed and 500 still suffocating in bad medical circumstances. Assad attacking more than 100K civilians in Douma. pic.twitter.com/fA0uyRqhrp
— Asaad Hanna (@AsaadHannaa) April 7, 2018
شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم 'سریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس' کے مطابق جمعہ کو غوطہ میں ہونے والی کارروائی کے دوران آٹھ بچوں سمیت 48 شہری ہلاک ہوئے۔
تنظیم کے بقول بعض فضائی حملوں میں بظاہر روسی لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا جب کہ شہر کے مختلف حصوں میں درجنوں فضائی حملے کیے گئے۔
-
پوتین شام میں لڑائی ختم کرانے کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں: فرانس
فرانسیسی صدر امانویل میکرون نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین پر زور دیا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
امریکی صدر کا شام میں مزید کچھ عرصے کے لیے فوجی تعینات رکھنے کا فیصلہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام میں امریکی ...
بين الاقوامى -
امریکی فورس شام سے واپس بلانے کا وقت آ گیا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز باور کرایا ہے کہ وہ شام سے امریکی فوج کا ...
مشرق وسطی