لیبیا: درنہ میں "دہشت گردوں کے گڑھ" پر فوج کا کنٹرول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا میں سرکاری فوج کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں واقع شہر درنہ کے داخلی راستے پر الحیلہ عسکری کیمپ پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔ یہاں پر القاعدہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے گروپوں نے قدم جما رکھے تھے۔

روسی نیوز ایجنسی "اسپٹنک" نے مذکورہ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ الحیلہ کے اطراف میں لیبیا کی فوج اور دہشت گرد جماعتوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن کے بعد دہشت گرد جماعتوں کے گڑھ الحیلہ عسکری کیمپ کا مکمل کنٹرول لے لیا گیا۔

دوسری جانب لیبیا کی فوج کے سرکاری ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے باور کرایا ہے کہ فضائی طیاروں نے بنی ولید شہر میں السدادہ کے نزدیک دہشت گرد جماعتوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔

المسماری نے ایک پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ حملوں میں دہشت گرد جماعتوں کے استعمال میں مسلح گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ درنہ لیبیا کے صوبے برقہ کا واحد شہر ہے جو ابھی تک "مجلس شورى مجاہدین درنہ" کے کنٹرول میں ہے۔ یہ ایک مسلح گروپ ہے جس میں القاعدہ تنظیم کی ہمنوا جماعتوں کے عناصر شامل ہیں۔

ادھر مسلح افراد نے لیبیا کی الواحہ کمپنی کی ملکیت تیل کی پائپ لائنوں پر حملہ کیا۔ دہشت گرد حملے کے نتیجے میں تیل کی سپلائی لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں