یرغمالیوں کی رہائی کی ڈیل میں قطر نے قاسم سلیمانی کو کتنی رقم ادا کی ؟
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ہفتے کے روز اپنی ایک رپورٹ میں عراق میں قطری شہریوں کی رہائی سے متعلق مشتبہ سمجھوتے کی تفصیلات اِفشا کی ہیں۔ اس سمجھوتے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے معروف کمانڈر قاسم سلیمانی کا نام سرِفہرست ہے۔
امریکی روزنامے کے مطابق قطر عراق میں دہشت گردوں کو 36 کروڑ ڈالر کی رقم ادا کی تھی تا کہ اس کے متعدد شہریوں اور حکمراں خاندان کے افراد کی رہائی کو ممکن بنایا جا سکے۔ مذکورہ قطریوں کو 2015ء میں عراق میں اغوا کر لیا گیا تھا۔
امریکی اخبار نے مغربی انٹیلی جنس اداروں سے حاصل تحریری اور صوتی مواد کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطری یرغمالیوں کی آزادی کی ڈیل کے تحت اُن افراد اور جماعتوں کو بھی نقدی کی صورت میں کروڑوں ڈالر ادا کیے گئے جنہوں نے مذکورہ یرغمالیوں کی رہائی میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔ یہ وہ افراد تھے جو طویل عرصے سے دہشت گردی سے متعلق امریکا کی فہرستوں میں شامل ہیں۔ ان ہی افراد میں قاسم سلیمانی بھی شامل ہے جس نے ڈیل مکمل کرانے کے لیے قطر سے 5 کروڑ ڈالر وصول کیے۔
-
قاسم سلیمانی ایک بچّی کی طرف سے پیش کی گئی چاکلیٹ سے ڈر گیا
سماجی رابطوں کی فارسی زبان کی ویب سائٹوں پر قاسم سلیمانی کی ایک وڈیو گردش میں آئی ...
صفحة اول -
حسن نصر اللہ پگڑی کے بغیر قاسم سلیمانی کے ساتھ
ایران نواز لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کی ایرانی پاسداران ...
بين الاقوامى -
شیزار میں قاسم سلیمانی کے پوسٹر اور تصاویر تار تار
ایران کے بیشتر شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیراز میں ...
بين الاقوامى