غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے قتل عام پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
کل سوموار کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر ’عظیم الشان واپسی مارچ‘ کے شرکاء پر اسرائیلی فوج کی وحیشانہ فائرنگ اور بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد آج اس معاملے پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب اور فلسطین کے مندوبین نے کہا کہ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام پرغور کے لیے آج منگل کو سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا کہ فلسطینی ہائی کمشن کی طرف سے جنرل اسمبلی کو بھی ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام روکنے پر زور دیا گیا ہے۔
فلسطینی مندوب نے غزہ میں قابض اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں پر فائرنگ کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور نہتے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ریاض منصور نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائےگا۔
خیال رہے کہ کل سوموار کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور اسرائیل کی سرحد پر ہونے والی جھڑپوں میں 55 فلسطینی شہید اور اڑھائی ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔
-
امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 61 فلسطینی شہید
امریکا نے پیر کے روز بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے کا سرکاری طور پر افتتاح کر دیا ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب نے نہتے فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کردی
فلسطینی عوام کے نصب العین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جائز حقوق کی ...
مشرق وسطی -
امریکی سفارت خانے کی منتقلی سے قبل اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 16 فلسطینی جاں بحق
غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر پیر کے روز جھڑپوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج ...
مشرق وسطی