عراق: بیلٹ بکس نذرآتش کرنے میں ملوث تین پولیس اہلکار گرفتار
عراق کے سرکاری ٹی وی چینل نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات کے دوران بیلٹ بکس نذرآتش کرنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں اور ایک سرکاری ملازم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق تین پولیس اہلکار اور الیکشن کمیشن کا ایک ملازم بیلٹ بکس نذرآتش کرنے میں ملوث ہیں۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز عراق میں الیکشن کمیشن کے قائم کردہ ایک پولنگ مرکز پر رکھے گئے متعدد بیلٹ بکس نذرآتش ہوگئے تھے جس کے بعد ملک میں ایک نیا تنازع اٹھ کھڑا ہوا تھا۔ پارلیمنٹ نے گذشتہ ہفتے الیکشن کمشین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مئی میں ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرے تاکہ الیکشن میں دھاندلی سے متعلق شبہات کا ازالہ کیا جاسکے۔
-
مقتدی الصدر نے عراق میں خانہ جنگی سے خبردارکر دیا
عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے ملکی صورت حال کے خطرے اور "خانہ ...
مشرق وسطی -
بیلٹ بکسوں میں آگ عراق پر ضرب لگانے کا منصوبہ ہے : العبادی
عراقی وزیر اعظم حید العبادی نے تمام صوبوں کی انتظامیہ کو حکم جاری کیا ہے کہ الیکشن ...
مشرق وسطی -
عراق نے جرمن دوشیزہ کے مشتبہ کرد قاتل کو کیسےجرمن حکام کے حوالے کیا؟
جرمنی میں ایک دوشیزہ کو عصمت ریزی کے بعد قتل کرکے عراق بھاگ آنے والا ...
مشرق وسطی