بیلٹ بکسوں میں آگ عراق پر ضرب لگانے کا منصوبہ ہے : العبادی
عراقی وزیر اعظم حید العبادی نے تمام صوبوں کی انتظامیہ کو حکم جاری کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے گوداموں کے حفاظتی اقدامات کو سخت بنایا جائے۔
اتوار کی شام العبادی نے کہا کہ "بغداد کے ضلعے الرصافہ میں الیکشن کمیشن کے گوداموں اور بیلٹ بکسوں میں آگ لگنے کے حادثے کی وجوہات جانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ یہ مشتبہ آگ اسی روز لگی ہے جس روز چند برس پہلے داعش تنظیم نے موصل شہر پر دھاوا بولا تھا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کارروائی عراق اور اس کی جمہوری روش کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ہے۔ ہم ملک اور عوام کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھ کے ساتھ نمٹیں گے"۔
عراقی وزیراعظم نے زور دیا کہ سکیورٹی فورسز کی ذمّے داری الیکشن کمیشن کے گوداموں کی بیرونی سکیورٹی ہے اور عمارتوں کے اندر گوداموں سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ اس کا مقصد مسلح افواج کی خود مختاری کو برقرار رکھنا اور انتخابی عمل میں فوج کی عدم مداخلت ہے۔
العبادی نے مطالبہ کیا کہ امن و امان اور انتخابات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد عناصر کا تعاقب کیا جائے۔
-
’داعش‘ کے 150 جنگجو پھانسی کے لیے موصل سے بغداد منتقل
عراقی حکام نے شورش زدہ شہر موصل سے گرفتار کئے گئے 150 داعشی جنگجوؤں کو سنائی گئی ...
مشرق وسطی -
موصل میں "مسجد النوری" کی تعمیر نو کے لیے امارات 5 کروڑ ڈالر دے گا
عراق اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موصل کی مشہور "النوری" جامع مسجد اور ...
مشرق وسطی -
’’قطری عہدہ دار نے داعش کو موصل پر قبضے کی کن الفاظ میں مبارک باد دی تھی‘‘
قطری حکومت کے ایک عہدہ دار نے 2014ء میں داعش کے عراق کے شمالی شہر موصل پر ...
بين الاقوامى