طالبان اور افغان حکومت جنگ بندی کو دیر پا بنائیں: رابطہ عالم اسلامی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کے خیر مقدم کے بعد رابطہ عالم اسلامی نے بھی فریقین میں جنگ بندی کو ’دانش مندانہ‘ اقدام قراردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں طالبان اور افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کو مستحکم اور دیر پا بنائیں اور باہمی اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جنگ بندی افغان قوم کے مفاد میں ہے اور اس طرح کی کوششوں سے طویل عرصے سے جاری لڑائی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

رابطہ عالم اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ اسلامی شریعت اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی دعوت دیتی اور فرقہ واریت سے خبردار کرتی ہے‘۔ انہوں نے فریقین کے درمیان جاری اختلافات کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا۔

قبل ازیں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی تحریک طالبان افغانستان اور حکومت کے درمیان عید الفطر پر جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے فریقین کو جنگ بندی کی مبارک باد پیش کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں