عرب اتحاد نے یمن کے ضلعے میدی میں حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا
یمن میں حجّہ صوبے کے ضلعے میدی میں عرب اتحاد کی فوج نے حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون جاسوس طیارہ مار گرایا۔
یمنی فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے پیر کو علی الصبح حجّہ صوبے کے ضلعے حرض میں داخل ہونا شروع کر دیا تا کہ اسے حوثی ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرایا جا سکے۔
کارروائی کے آغاز پر اتحادی طیاروں نے حوثی کے زیر انتظام متعدد عسکری ٹھکانوں پر حملے کیے۔ العربیہ کے نمائندے کے مطابق اس دوران عسکری گاڑیوں اور راکٹ لانچروں کے علاوہ باغیوں کے جتھوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب زمینی عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثیوں کے ساتھ گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ اس دوران عرب اتحاد کے طیاروں اور توپ خانوں کی معاونت حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی کارروائیوں میں حوثیوں کے تزویراتی ٹھکانوں کی تباہی کو یقینی بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد محاذوں پر یمنی فوج اور عرب اتحاد کی پیش قدمی آسان ہو گئی۔
اس سے قبل یمنی فوج نے ہفتے کے روز عرب اتحاد کی سپورٹ سے حجہ صوبے میں جبل شبکہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد حرض ضلعے اور صعدہ صوبے کے درمیان حوثیوں کی سپلائی لائن منقطع کر دی تھی۔ اس دوران درجنوں حوثی باغی مارے گئے جب کہ دیگر فرار ہو گئے۔
-
یمن : شادی کی تقریب پر حوثیوں کا راکٹ حملہ ، متعدد افراد جاں بحق اور زخمی
یمن کے شمال مشرقی صوبے الجوف میں خواتین کے لیے مخصوص شادی کی ایک تقریب پر حوثی ...
مشرق وسطی -
یمن کے جزیرے سقطری کے شمال مغربی ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ
یمن کے جزیری سقطری کے شمال مغربی علاقے میں اتوار کی صبح شدید زلزلہ آیا ہے۔ ...
بين الاقوامى -
یمن: باقم ضلع میں السابح کے پہاڑی سلسلے پر سرکاری فوج کا کنٹرول
یمن میں سرکاری فوج نے حوثی باغیوں کے گڑھ صعدہ صوبے کے شمال میں علب کے محاذ پر نئی ...
بين الاقوامى