غزہ میں حالات مکمل پُرسکون ہونے کے بعد گذرگاہ کھولیں گے:اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کل اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کے شورش زدہ علاقے غزہ کی پٹی کو سامان کی ترسیل کے لیے کرم ابو سالم گذرگاہ اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک غزہ میں آتش گیر کاغذی جہازوں اور راکٹ حملوں کا سلسلہ مکمل بند نہیں کردیا جاتا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ غزہ کو ’کرم ابو سالم‘ گذزگاہ سے سامان کی ترسیل اسی وقت ممکن ہوگی جب غزہ کے اندر سے اسرائیل پر حملوں کا سلسلہ بند ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نو جولائی کو بند کی گئی کرم ابو سالم گذرگاہ کو منگل تک کھولا جا سکتا ہے بہ شرطیکہ حالات مکمل طورپر پُرسکون ہوجائیں۔ حالات ٹھیک ہوجاتے ہیں تو غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو چھ کلو میٹر سمندر میں ماہی گیری کی اجازت دے دی جائےگی۔

لائبرمین نے مزید کہا کہ اگر صورت حال جوں کی توں رہتی ہے۔ فلسطینی مزاحمت کارراکٹ حملے کرتے اور گیسی غبارے پھینکتے رہے تو کرم ابو سالم گذرگاہ کے کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد صہیونی حکام نے غزہ کی واحد تجارتی گذرگاہ کرم ابو سالم بند کردی تھی۔ گذرگاہ کی بندش کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان مصر اور اقوام متحدہ کی مساعی سے جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں