سیاسی حل کو مسترد کر کے حوثی انسانی بحران کو طول دے رہے ہیں : سعودی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد بن سعید آل جابر نے یمن میں انسانی صورت حال کے بگاڑ کی ذمّے داری ایران نواز حوثی ملیشیا پر عائد کی ہے۔

سعودی سفیر نے یہ بات اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے سکریٹری اور یمن میں امدادی امور کے رابطہ کار مارک لوکوک کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ آل جابر کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے اقوام متحدہ کو واضح کر دیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سیاسی حل کو مسترد کرنا ملک میں انسانی بحران کو طول دے رہا ہے۔ وہ بحران جس نے 2014ء میں حوثیوں باغیوں کی جانب سے آئینی حکومت کا تختہ الٹنے کے نتیجے میں جنم لیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے سکریٹری مارک لوکوک نے یمن میں انسانی صورت حال کا جائزہ لیا۔ ان کے مطابق رواں برس سعودی عرب اور امارات نے یمن کے لیے سب سے زیادہ سپورٹ پیش کی ہے۔ لوکوک کا مزید کہنا تھا کہ "ہم جانتے ہیں کہ مذکورہ دونوں ممالک یمن میں انسانی صورت حال کی بہتری کے منصوبے میں پیش رفت پر کام کر رہے ہیں۔ یہ دونوں ممالک اقوام متحدہ کے انسانی منصوبے کی فنڈنگ کے سب سے بڑے سپورٹرز ہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں