’ڈیموکریٹک فورسز‘ کی انتظامی خود مختاری کے لیے اسد رجیم سے بات چیت
شام میں امریکا کے حمایت یافتہ ’سیرین ڈیموکریٹک فورسز‘ نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں پر مکمل انتظامی خود مختاری کے حصول کے لیے بشارالاسد کی حکومت سے مذاکرات شروع کیے ہیں۔
’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق ڈیموکریٹک فورسز’قسد‘ کی مرکزی کونسل کا ایک اعلٰی اختیاراتی وفد دمشق کے پہلے دورے پر پہنچا ہے جہاں وفد نے اسد رجیم کے ساتھ ’قسد‘ کے زیرانتظام علاقوں کو انتظامی خود مختاری دینے پر بات چیت کررہا ہے۔
سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے چیئرمین ریاض درار نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ فورسز کی کونسل کا وفد اسد حکومت کی سرکاری دعوت پر دمشق گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم شمالی شام میں حکومت کے ساتھ جاری تمام تنازعات کے حل کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔ ان کوششوں میں ڈیموکریٹک فورسز کی انتظامی خود مختاری بھی شامل ہے۔
دارا نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹک کونسل نے اسد رجیم کے ساتھ بات چیت جاری رکھی ہوئی ہے۔ مذاکرات میں ہمارےاور حکومت کے نمائندے شامل ہیں۔
-
قازقستان : شام کے حوالے سے "آستانہ بات چیت" کا نواں دور شروع
العربیہ کے ذرائع کے مطابق شام کے بحران کے حوالے سے آستانہ بات چیت کا نواں دور آج ...
بين الاقوامى -
شام میں طویل مدت کے لیے روسی فوج کی ضرورت ہے: بشارالاسد
شامی صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں طویل مدت کے لیے روسی فوج کی ...
مشرق وسطی -
گولہ باری کے بعد شام میں داعش اور اسد رجیم کے ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بُدھ کو شام کی طرف سے داغے گئے دو گولے اسرائیل کے ...
مشرق وسطی -
امریکا کی شام کے کیمیائی ہتھیاروں سے وابستہ 8 افراد اور 5 گروپوں پر پابندیاں عاید
امریکا کے محکمہ خزانہ نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام سے وابستہ پانچ ...
بين الاقوامى