ایران میں تین کرد قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ حکام نے کئی سال سے زیرحراست تین کرد کارکنوں کو دی گئی سزائے موت پرعمل درآمد کرتے ہوئے انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ’فارس‘ نے وکیل حسین احمدی نیاز کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے موکل رامین حسین باناھی کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

فارس کے مطابق تینوں ملزمان کو’انقلاب دشمن‘ کی پاداش میں سزائے موت دی گئی۔

ادھررامین باناھی کے بھائی امجد حسین باناھی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے بھائی سمیت حکام نے تین کارکنوں پھانسی دے دی۔ دوسرے قیدیوں کی شناخت زانیار مرادی اور لوگمان مرادی شامل ہیں۔ ان پر 2009ء میں قتل کا مقدمہ چلایا گیا اور انہیں اس کیس میں سزائے موت دی گئی تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نےکرد کارکنوں کی سزائے موت کی شدید مذمت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں