یمن کے حوالے سے امن بات چیت کے واسطے گریفتھ کی تجاویز کے حامی ہیں : قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک یمن کے حوالے سے نئی امن بات چیت کے لیے اقوام متحدہ کی تجاویز کی حمایت کرے گا۔

بدھ کے روز اپنی ٹوئیٹ میں قرقاش نے کہا کہ منگل کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں اُن کی مارٹن گریفتھ (یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی) کے ساتھ بات چیت نہایت تعمیری رہی۔

قرقاش کے مطابق وہ گریفتھ کو بارہا یہ باور کرا چکے ہیں کہ امارات اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی طرف سے جاری سیاسی کوششوں کو سپورٹ کرتا ہے۔

امارات وزیر نے کہا کہ ان کا ملک یمن کے حوالے سے امن بات چیت کے دوبارہ شروع ہونے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی تجاویز کی مکمل حمایت کرے گا۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل حوثیوں کے وفد کے نہ آنے کی وجہ سے جنیوا میں امن بات چیت کا عمل ناکامی سے دوچار ہو گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں