غزہ: فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، دو فلسطینی شہید
فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں سرحد پر احتجاج کرنے والے دو فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینیی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک بیان میں بتایا کی غزہ کی سرحد پر جمعہ کو احتجاج کرنےوالے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے گولیاں چلائیں، جس کےنتیجے میں 24 سالہ محمود اکرم محمد ابو سمعان سرمیں لگنےسے شہید ہوگیا۔ یہ واقعہ مشرقی غزہ میں پیش آیا۔
ترجمان نے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ سمان کےپیٹ اور سینے میں بھی گولیاں لگیں جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔
ایک دوسری کارروائی میں جمعہ کو 14 سالہ حافظ فارس السرساوی سینے میں گولی لگنےسے شہید ہوگیا۔ قابض فوج کی جمعہ کے روز مشرقی غزہ کی سرحد پر جمع ہونے والے مظاہرین پر فائرنگ سے 142 افراد زخمی ہوئے۔
-
اسرائیلی فوجیوں کی غزہ کے سرحدی علاقے میں مظاہرین پر فائرنگ سے فلسطینی لڑکا شہید
اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے سرحدی علاقے میں ایک گذرگاہ کے نزدیک احتجاجی مظاہرے ...
مشرق وسطی -
غزہ میں متعیّن اقوام متحدہ ایجنسی کے غیر ملکی ملازمین کا سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انخلا
اقوام متحدہ کے تحت فلسطینی مہاجرین کی امدادی ایجنسی اُنروا نے سکیورٹی ...
مشرق وسطی -
غزہ کی سرحد پر تصادم میں 06 فلسطینی شہید، 500 زخمی
دبئی سے نشریات پیش کرنے والے ’’العربیہ‘‘ نیوز چینل کے ...
مشرق وسطی