غزہ : قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی دم توڑ گیا
غزہ پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا ہے کہ جمعے کے روز جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو جانے والا فلسطینی اتوار کی صبح چل بسا۔
ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ 37 سالہ فلسطینی شہری یحیی بدر محمد الحسنات جمعے کے روز غزہ شہر کے مشرق میں "پناہ گزینوں کی واپسی" سے متعلق ریلی کے دوران سر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ جمعے کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔
اس طرح 30 مارچ سے جاری ان مظاہروں کے دوران اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 214 ہو گئی ہے۔
اسرائیل اور غزہ پٹی کے درمیان سرحد باڑ کے نزدیک رواں سال مارچ سے فلسطینیوں کی احتجاجی ریلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ ان ریلیوں کے شرکاء کے دو بنیادی مطالبات ہیں۔ پہلا یہ کہ غزہ پٹی پر گزشتہ 10 برس سے عائد محاصرے کو ختم کیا جائے۔ دوسرا یہ کہ 1948ء میں اسرائیلی ریاست کے قیام کے وقت جن فلسطینیوں کو جبری طور پر اپنی سرزمین سے ہجرت پر مجبور کیا گیا تھا ، انہیں واپسی کا حق دیا جائے۔
-
اسرائیل، فلسطین امن عمل میں اومان ثالثی نہیں ، تجاویز پیش کررہا ہے: وزیر خارجہ
اومان کے وزیر برائے امور خارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ ان ...
مشرق وسطی -
امریکا کے امن منصوبے میں "اسرائیل کی سلامتی" پہلی ترجیح ہو گی: گرین بیلٹ
’اردن ۔ فلسطین کنفیڈریشن کی تجویز زیرغور نہیں
مشرق وسطی -
اسرائیل کے نسل پرستانہ ’قومیت کے قانون‘ کے خلاف فلسطین میں عام ہڑتال
اسرائیلی پارلیمنٹ [کنیسٹ] کی جانب سے رواں سال منظور کردہ نام نہاد ’یہودی ...
مشرق وسطی