یمنی صدر کےیرغمال بھائی کا صنعاء سے اپنے خاندان سے رابطہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے عبوری دارالحکومت عدن سے مصدقہ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صدر عبد ربہ منصور ھادی کے حوثی باغیوں کے ہاں یرغمال بنائے گئے بھائی اور سابق انٹیلی جنس سیکرٹری بریگیڈیئر ناصر منصورھادی نے صنعاء سے اپنے خاندان کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور اپنی خیریت کے بارے میں مطلع کیا ہے۔

خیال رہے کہ بریگیڈیئر ناصر منصور ھادی کو ایران نواز حوثی باغیوں‌نے 2015ء کو یرغمال بنا لیا تھا۔ وہ اس وقت یمن کے عدن، لحج، الضالع اور ابین کے علاقوں میں انٹیلی جنس کے سیکرٹری تھے۔ اغواء کئے جانے کے بعد یہ ان کا اپنے خاندان کے ساتھ پہلا رابطہ ہے۔
حوثی باغیوں نے نہ صرف بریگیڈیئر ناصر منصور ھادی کو یرغمال بنارکھا ہے بلکہ انہوں‌نے ذمار شہر اور کئی دوسرے علاقوں کی اہم شخصیات کو بھی اپنے ہاں جنگی قید بنا رکھا ہے۔

عدن سے منصور ھادی خاندان کے ایک ذریعے نے بتایا کہ ناصر ھادی نے اپنے خاندان سے ٹیلفیون پر بات چیت کی ہے۔ تاہم بات چیت کی مزید تفصیل معلوم نہیں ہوسکی۔ حوثیوں‌نے بریگیڈیئر ناصر ھادی کو مارچ 2015ء کو اس وقت قید کرلیا تھا جب وہ عدن پر حوثیوں کی چڑھائی روکنے کی ایک لڑائی کی قیادت کررہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں