عراق : انبار صوبے میں مسلح افراد نے 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عراق کے صوبے انبار میں مسلح افراد نے ایک حملے میں کم از کم 9 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق فلوجہ شہر سے 16 کلو میٹر شمال مشرق میں الکرمہ کے علاقے میں مسلح افراد نے قبائلی گروپ "الحشد العشائری" کے رہ نما مشعان حزماوی کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ اس کے نتیجے میں حزماوی اور آٹھ دیگر افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

حملے کی ذمّے داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ تاہم سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہے۔ عراقی سکیورٹی ذمّے داران کے مطابق مسلح افراد کی ایک چھوٹی تعداد اب بھی علاقے میں سرگرم ہے اور وہ مختلف حملے کر سکتی ہے۔

الحشد العشائری سنّی مسلح جنگجوؤں کا ایک نیٹ ورک ہے جو داعش کے خلاف جنگ میں عراقی حکومت کی مدد کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں