سعودی ولی عہد G-20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے ارجنٹائن پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج بدھ کے روز ارجنٹائن پہنچ گئے جہاں وہ G-20 کے رکن ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل بن سلمان نے اپنا تیونس کا دورہ مکمل کیا جو چند گھنٹوں پر مشتمل تھا۔

تیونس سے روانگی کے موقع پر صدر الباجی قائد السبسی کے نام اظہار تشکر کے پیغام میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ "ہماری ملاقات کے نتیجے میں دونوں برادر ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان مضبوط اور قریبی تعلقات میں مزید گہرائی پیدا ہو گی"۔

محمد بن سلمان کی روانگی کے موقع پر الوداع کہنے کے لیے ہوائی اڈے پر تیونس کے وزیراعظم یوسف الشاہد اور کئی سینئر عہدے دار موجود تھے۔

شہزادہ محمد بن سلمان ان دنوں عرب ممالک کے دورے پر ہیں۔ وہ امارات، بحرین اور مصر کے بعد تیونس پہنچے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں