حوثیوں کی 24 گھنٹے میں جنگ بندی کی 8 خلاف ورزیاں
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کام کرنے والے عرب فوجی اتحاد نے ایک بار پھر یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام عاید کیا ہے۔
العربیہ کے مطابق عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ حوثیوں نے 24 گھنٹوں کےدوران یمن میں جنگ بندی معاہدے کی 8 بار خلاف ورزی کی۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ حوثی ملیشیا نے کئی گذرگاہوں سے انسانی امدادی قافلوں کو گذرنے سے روکا،راستے کھولنے اور رکاوٹیں ہٹانے کےدوران یمنی فوج کی گاڑیوں پرفائرنگ کی گئی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق یمن میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی مبصر ٹیم کےسربراہ پیٹرک کامیرٹ نے یمنی حکومت کوبتایا ہے کہ وہ اسٹاک ہوم میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدےپرعمل درآمد کے حوالےسے حوثی باغیوں کےرویے سے سخت مایوس ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیرٹ کا کہنا ہے کہ حوثی باغی جنگ بندی کے خلاف جو کچھ کررہےہیں وی مایوس کن اور ناقابل قبول ہے۔
-
اقوام متحدہ کی مبصر ٹیم کے سربراہ الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کی نئی صف بندی پر ’’نالاں‘‘
یمن میں اقوام متحدہ کےمبصر مشن کے سربراہ ریٹائرڈ میجر جنرل پیٹرک کمائرٹ نے ...
بين الاقوامى -
یمن : حوثی ملیشیا کی الحدیدہ میں 24 گھنٹے میں جنگ بندی سمجھوتے کی 14 مرتبہ خلاف ورزی
یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ...
بين الاقوامى -
حوثی ملیشیا سویڈن میں مذاکرات اور الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی میں مصروف
حوثی ملیشیا کی جانب سے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں شروع ہونے والی یمن کی امن ...
مشرق وسطی