شام : خود کش حملے میں 2 امریکی فوجی زخمی اور 8 کُرد ہلاک
شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق ایک امریکی فوجی قافلے کو خود کش دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو امریکی فوجی زخمی ہو گئے جب کہ ان کے ہمراہ موجود 8 کرد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
المرصد نے بتایا کہ شام کے شمال مشرق میں الحسکہ کے نزدیک ایک خود کش حملہ آور نے گولہ بارود سے بھری گاڑی کو امریکی قافلے کے نزدیک دھماکے سے اڑا دیا۔
گزشتہ ایک ہفتے کے اندر یہ اپنی نوعیت کا دوسرا حملہ ہے۔ چند روز قبل امریکی عہدے دار نے شمالی شام کے شہر منبج میں ہونے والے ایک دھماکے میں 4 امریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے اور 3 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ بدھ کے روز ایک ریستوران میں ہونے والے خود کش بمبار کے اس حملے میں کم از کم 15 افراد مارے گئے تھے۔ منبج شہر کرد اور عرب جنگجوؤں کے زیر کنٹرول ہے۔
-
شام : الحسکہ صوبے میں فوجی اڈے سے امریکی فوج کا انخلا
ترکی کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے شام کے صوبے الحسکہ کے شہر المالکیہ ...
مشرق وسطی -
شام : 2013ء کے بعد پہلی مرتبہ الحسکہ صوبہ "داعش" تنظیم سے پاک
شام میں امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے شمال مشرقی صوبے ...
مشرق وسطی -
شام: الحسکہ میں امریکی اڈے پر فرانس کے اسپیشل فورس یونٹس کی آمد
ترکی کی نیوز ایجنسی اناضول نے شام میں مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانس کی ...
مشرق وسطی