حوثی رہنما پر یمنی شہریوں کی نجی زندگی میں شرمناک مداخلت کے الزامات
یمن میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ حوثیوں کے فوجی عہدیدار خواتین، بچیوں کے اغواء کے ساتھ شہریوں کی جاسوسی اور فون کال ٹیپنگ جیسے اوچھے ہتکھنڈوں میں ملوث ہیں۔
یمن میں انسانی تجارت کی روک تھام کے لیے سرگرم تنظیم کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تنظیم کو سلطان زابن نامی حوثی رہنما سے متعلق اہم معلومات ملی ہیں۔ موصوف نے جاسوسی کا ایک نیٹ ورک تشکیل دے رکھا ہے جس کے وہ شہریوں کی فون کالز ریکارڈ کر کے شہریوں کی نجی زندگی میں مداخلت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم نے خواتین کے اغواء اور شہریوں کی جاسوسی کو انسانی حقوق کی سنگین پامالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ باغی حوثی رہنما بین الاقوامی قوانین کی بری طرح پامالی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ شہریوں کی جاسوسی، ان کے نجی امور میں مداخلت اور شہریوں کی فون کالیں ریکارڈ کرنا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انسانی حقوق گروپ کے مطابق حوثی رہنما سلطان زابن اور اس کے ایجنٹ شہریوں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کر کے انہیں بلیک میل کر رہے ہیں۔
-
حوثی ملیشیا سویڈن جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کررہی ہے:پومپیو
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یمن میں ایامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیورانی ...
بين الاقوامى -
یمن: حوثی ملیشیا نے زبید میں تاریخی اور نادر مخطوطے لوٹ لیے
یمن میں مقامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ باغی حوثی ملیشیا نے اتوار کے روز زبید شہر ...
مشرق وسطی -
حوثی ملیشیا کی الحدیدہ میں جنگ بندی کی 185 خلاف ورزیاں ،88 امدادی جہاز روک لیے
ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں جنگ ...
بين الاقوامى