عراقی کردستان میں ترک فوجی کیمپ نذرآتش کر ڈالا
عراق کے صوبہ کردستان میں بمباری کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف شہری ترکی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے صوبے کی دھوک گورنری میں موجود ترک فوج کا ایک کیمپ نذرآتش کردیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ شمالی عراق میں واقع ترک فوجی کیمپ پرحملےکے دوران ایک احتجاجی ہلاک ہوا ہے۔
'العربیہ' چینل کے ذرائع کے مطابق ترک فوج کا ایک کیمپ دھوک میں شیلادزی کے مقام پر قائم ہے۔ یہ علاقہ عراق اور ترکی سرحد پر واقع ہے۔
مظاہرین نے عراقی فوجی کیمپ کو نذرآتش کرنے کے بعد اس پر قبضے کی تصاویر جاری کی ہیں۔ کیمپ پرحملے کے دوران ترک فوج کی جوابی فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
عراق کے کرد شہریوں کی طرف سے یہ احتجاج ترکی کی علاقے میں کی گئی فضائی کارروائیوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والی شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات کے بعد کیا گیا ہے۔
-
ترک طیاروں کی کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری
ترکی کے لڑاکا طیاروں نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں سرگرم کردستان ورکرز پارٹی ...
بين الاقوامى -
کردستان کے ریفرنڈم کے نتائج تسلیم نہیں کریں گے: تُرک وزیراعظم
ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ ان کا ملک عراقی کردستان کے ریفرنڈم کے ...
بين الاقوامى -
ترک صدر کی عراقی کردستان میں فوجی مداخلت کی دھمکی
کردستان کی آزادی ترکی کے لیے بالکل ناقابل قبول اور ’’زندگی اور موت کا مسئلہ‘‘ ہے: ...
بين الاقوامى