یمنی فوج نے عرب اتحاد کی مدد سے القاعدہ کا کیمپ قبضے میں لے لیا
یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے بین گورنری کی وادی عمران میں ایک کارروائی کے دوران القاعدہ کا کیمپ قبضے میں لے لیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی فوج نے ہفتے کے روز عرب اتحادی فوج کی معاونت سے بین میں وادی عمران کے علاقے مودیۃ میں القاعدہ کے ایک کیمپ پر حملہ کرکے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔
اس کیمپ کے بارے میںکہاجاتا ہے کہ یہ یمن میں القاعدہ کا سب سے بڑا تربیتی مرکز ہے۔ یمنی فوج کی کارروائی سے قبل عرب اتحادی فوج نے مودیہ میں القاعدہ کے مرکز پرفضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں تنظیم کے متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے۔
عرب اتحادی فوج نے مودیہ کے مشرق مین وادی عورمان میں بھی القاعدہ کے ٹھکانوں پربمباری کی۔
یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے میں معاونت کرنے والی عرب اتحادی فوج کی طرف سے شدت پسندوں کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں جاری رہتی ہیں۔ سات جنوری کو عرب اتحادی فوج نے القاعدہ کے ایک فیلڈ کمانڈر کی رہائش گاہ پرحملہ کرکے اسے تباہ کردیا تھا جب کہ دوسرا حملہ فروری کے اوائل میں کیا گیا۔ ان کارروائیوں کےدوران ایرانی اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لیا گیا ہے۔
-
جنوبی یمن میں اتحادی لڑاکا جہازوں کی بمباری، القاعدہ کے دسیوں جنگجو ہلاک
یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں مددگار عرب اتحاد میں شامل لڑاکا طیاروں اور ہیلی ...
مشرق وسطی -
یمن کے مشرقی صوبے حضر موت میں القاعدہ کی دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام
یمن کی سکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبے حضر موت میں القاعدہ کی دہشت گردی کی ...
بين الاقوامى -
یمن: اَبین صوبے کو القاعدہ سے پاک کرنے کے لیے جاری آپریشن مکمل
یمن کے صوبے اَبین کو القاعدہ تنظیم کی باقیات سے پاک کرنے کے لیے جاری فوجی آپریشن ...
بين الاقوامى