موصل میں 'داعش' کا حملہ، الحشد ملیشیا کے متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی
عراق کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوب مشرقی موصل میں شدت پسند گروپ'داعش' کے حملے میں الحشد شیعہ ملیشیا کے متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
العربیہ کے مطابق عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجوئوں نے بُدھ کو جنوب مشرقی موصل میں 'مخمور' اور الدبس' کے درمیان گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں الحشد ملیشیا کے چھ جنگجو ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔
ادھر بدھ کو 'الحدث' چینل سے بات کرتے ہوئے عراق کےصدر برھم صالح نے کہا تھا کہ ان کا ملک دنیا کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'داعش' کو شکست سے دوچار کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ اس کے لیے پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔
-
’داعش‘ کے 150 جنگجو پھانسی کے لیے موصل سے بغداد منتقل
عراقی حکام نے شورش زدہ شہر موصل سے گرفتار کئے گئے 150 داعشی جنگجوؤں کو سنائی گئی ...
مشرق وسطی -
عراق: داعش کے قبضے کے بعد سے موصل میں 11 ہزار افراد لا پتہ
عراق کے شہر موصل میں پولیس کے ایک افسر کرنل باسم الحجار نے انکشاف کیا ہے کہ 2014ء ...
مشرق وسطی -
’پرانے موصل شہر کا دوتہائی علاقہ داعش سے آزاد کرالیا گیا‘
عراقی فوج نے شہر سے باہر سے داعش کا حملہ پسپا کردیا
مشرق وسطی