غزہ:ملین مارچ شرکاءپراسرائیلی فائرنگ، شہداء کی تعداد چار ہوگئی
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کل 30 مارچ بہ روز ہفتہ'یوم الارض' کی مناسبت سے ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء میں سے تین کی عمریں 17 سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق غزہ کے علاقے مین منعقدہ حق واپسی ملین مارچ کے موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پرگولیاں چلائیں اوران کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں316 شہریوں کے زخمی ہونےکی تصدیق کی گئی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملے میں ہفتے کے روز 20 سالہ محمود جہاد سعید شہید ہوگیا۔ اس کے بعد 17 سالہ ادھم نضال عمارہ کو مشرقی غزہ میں شہید کیا گیا۔ 17 سالہ تامر ھاشم ابو الخیر اور سترہ سالہ بلال محمود یونس خان یونس میں شہید
گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین سو کےقریب فلسطینی زخمی ہوئے۔ ان مین 86 بچے، 29ٰ خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں پانچ کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ 121 کو درمیانے درجے کےاور 181 کو معمولی زخم آئے ہیں۔
64 فلسطینی سرمیں گولیاں سے زخمی ہوئے۔ 16 کو دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔46 فلسطینی شہری آنسوگیس کی شیلنگ اور 94 شہری اسرائیلی فوج کی طرف سے داغے گئے گولوں سے زخمی ہوئے۔
-
فائر بندی کے باوجود غزہ پٹی پر اسرائیل کی نئی بم باری
العربیہ نیوز چینل کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے منگل کو علی الصباح غزہ ...
مشرق وسطی -
تل ابیب پر میزائل حملہ، اسرائیل کی غزہ پر جوابی کارروائی
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر 'فجر75' طرز کے ...
مشرق وسطی -
غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں تین فلسطینی شہید ، پانچ زخمی
اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر سوموار کو فضائی حملوں میں ...
مشرق وسطی