شام کے علاقے منبج میں امریکا اور ترکی کےدرمیان امن روڈ میپ سست روی کا شکار
شام کے علاقے منبج میں ترکی اور امریکا کے درمیان طے پائے امن روڈ میپ پرخاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوسکی اور یہ منصوبہ مسلسل سست روی کا شکار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا منبج میں جلد از جلد کارروائی مکمل کرنا چاہتا ہے۔ اس حوالے سے امریکا کی پہلی ترجیح شہ سے کرد پروٹیکشن یونٹ کے جنگجوئوں کو وہاں سے نکالنے پر مرکوز ہے کیونکہ کرد ملیشیا کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ترکی اور روس نے شمال شام کے علاقے تل رفعت میں مشترکہ گشت شروع کیا ہے اور دونوں ملک سرحدی علاقے میں گشت جاری رکھنا چاہتےہیں۔ یہ علاقہ کرد پروٹیکشن یونٹ کے کنٹرول میں ہے۔