موصل "بدعنوانی کے داعشیوں" کی لونڈی بن چکا ہے : مقتدی الصدر
عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے موصل شہر کو بدعنوانی کے داعشیوں کے ہاتھوں اسیر قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس حوالے سے اہل دانش حلقوں کے ایک سنجیدہ موقف کی ضرورت ہے۔
جعمرات روز اپنی ایک ٹویٹ میں الصدر کا کہنا تھا کہ "سکیورٹی فورسز کی مہربانی سے موصل شہر کو داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں سے آزاد کرا لینے کے بعد ... آج یہ شہر بدعنوانی کے داعشیوں کے ہاتھوں ایسر بنا ہوا ہے جہاں لوٹ مار کا بازار گرم ہے یہاں تک کہ داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ بھی تجارتی سمجھوتے ہو رہے ہیں"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ صورت حال اہل عقل و دانش کی جانب سے سنجیدہ موقف کی متقاضی ہے تا کہ موصل سے بدعنوانی، ظلم اور اغوا کی کارروائیوں کا جلد از جلد خاتمہ کیا جا سکے"۔
داعش تنظیم کے قبضے سے آزاد ہونے کے بعد سے موصل مختلف پارٹی قوتوں کے درمیان منقسم ہے۔ اسی طرح شہر کی تعمیر نو اور ترقی کے منصوبوں کے حوالے سے بھی کئی سوالیہ نشان منہ چڑا رہے ہیں۔