غزہ میں ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکا جاں بحق
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جمعہ کے روز غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب "حق واپسی" مظاہرے پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
غزہ میں وزارت صحت کےترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ مشرقی جبالیا میں فلسطینیوں نے جمعہ کے بعد حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی غزہ کے لیے جلوس نکالا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک 15 سالہ فلسطینی میسرہ موسیٰ ابو شلوف جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے ایک امدادی کارکن سمیت 48 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
نامہ نگاروں کے مطابق جمعہ کے روز غزہ اور اسرائیل کی سرحد کے قریب ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں فلسطینیوں نے حصہ لیا مگر اس بار ماضی کے جلوسوں کی نسبت تشدد کا عنصر کم دیکھا گیا۔
ادھر غزہ میں حق واپسی مارچ کی انتظامیہ نے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واطن واپسی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینیوں کامطالبہ ہےکہ انہیں 70 سال قبل جن فلسطینی علاقوں سے بے دخل کیا گیا ان میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دی جائے۔
ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز غزہ کی سرحد پر 4700 فلسطینیوں نے مختلف مقامات پر مظاہرے کیے۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں نے کئی مقامات پر سرحدی باڑ عبور کرنے کی کوشش کے ساتھ فوج پر سنگ باری کی۔
-
غزہ پٹی سے متعلق نیتن یاہو کے بیان پر فلسطینی اتھارٹی چراغ پا
فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے دیے گئے غیرے ذمے ...
مشرق وسطی -
غزہ پٹی: حقِ واپسی کی ریلیوں کا سال مکمل، اسرائیلی فائرنگ سے 1 فلسطینی جاں بحق
غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کی ...
مشرق وسطی -
حماس اور اسرائیل میں کشیدگی میں کمی کے لیے مصری وفد کی غزہ آمد
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملوں اور حماس کے ساتھ کشیدگی کے ...
مشرق وسطی