یمن:الضالع گورنری میں حوثی باغیوں کی لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، 70 جنگجو ہلاک
یمن کی شمال مغربی گورنری میں 'حمک' کے محاذ پر سرکاری فوج اور اس کی معاون مزاحمتی ملیشیا کی جانب سے ایران نواز حوثی باغیوںکے خلاف کی گئی کارروائی میں 70 جنگجو ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
یمن کی سرکاری فوج ترجمان ویب سائیٹ'ستمبرنیٹ' کے مطابق منگل کے روز الضالع گورنری کے علاقوں الخمیس بازار،عدان ڈاریکٹوریٹ میں ذو الرخام روڈ اور مغرب میں حمک کے مقام پر حوثی باغیوں اور فوج کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی جس میں باغیوں کوبھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بیان میں مزیدکہاگیا ہے کہ الضالع گورنری میں حوثی باغیوں کی طرف سے کیا گیا حملہ پسپاکردیا گیا۔
لڑائی میں کم سے کم 70 جنگجو ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں جب کہ بڑی تعدادمیں باغیوں کے جنگی آلات اور اسلحہ بھی تباہ کیا گیا ہے۔
-
حوثی ملیشیا الحدیدہ سے طاقت کے استعمال کے بغیر نہیں نکلے گی: یمن
یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں حکومتی عمل داری کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے سربراہ ...
مشرق وسطی -
یمن کی سرکاری فوج کے حجۃ میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور گاڑیوں پر حملے
یمن کی سرکاری فوج نے کل جمعہ کے روز حجۃ گورنری میں عبس ڈاریکٹوریٹ کے شمال میں ...
مشرق وسطی -
یمن : الجوف صوبے میں حوثی ملیشیا کی 8 خفیہ جیلوں کا انکشاف
یمن کے صوبے الجوف میں انسانی حقوق کے بیورو نے حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ باقی ماندہ ...
مشرق وسطی