سعودی اور اماراتی امداد کے بعد سوڈانی پائونڈ کی مارکیٹ ویلیو بڑھ گئی
ایک امریکی ڈالرکے بدلے 45 سوڈانی پائونڈ
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے سوڈان کے لیے تین ارب ڈالر کی امداد کی فراہمی کے بعد سوڈانی پائونڈ کی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی۔
سوڈان کے سرکاری خبر رساں ادارے'سونا' کے مطابق سوڈان کے مرکزی بنک کے مطابق سعودی اور اماراتی امداد سے قبل سوڈانی پائونڈ کی ایک امریکی ڈالرکے مقابلے میں قیمت 47 اعشاریہ 5 ڈالر تھی جو امداد کےبعد بڑھ کر 45 ڈالر ہوگئی ہے۔
مرکزی بنک کے مطابق سوڈانی پائونڈ کی مارکیٹ میں ویلیو میں اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک تبدیلی کےعمل سےگذررہا ہے۔
خیال رہےکہ گذشتہ روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نےمشترکہ طورپر سوڈان کو تین ارب ڈالرکی امداد فراہم کی تھی۔اس میں سے 50 کروڑ ڈالر مرکزی بنک میں کرنسی کے استحکام کے لیے 50 کروڑڈالر کی رقم ڈیپازٹ کی گئی تھی۔