یمنی حکومت کا ایرانی منصوبے کی بیخ کنی پر زور
یمن میں آئینی حکومت کی کابینہ نے جلد از جلد ممکنہ وقت میں ملک کی تمام اراضی کو حوثی ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرانے کی اہمیت پر زور دیا ہے جن میں دارالحکومت صنعاء سرفہرست ہے۔ ساتھ ہی باور کرایا گیا ہے کہ یمن کی عرب سرزمین سے ایرانی منصوبے کی بیخ کنی کی ضرورت ہے۔
اتوار کے روز عدن میں منعقد ایک اہم اجلاس میں یمنی کابینہ نے حوثی ملیشیا اور ایران میں اس کے حامیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے زیر سرپرستی بین الاقوامی حمایت کے حامل سیاسی حل کی جانب ہر اقدام سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگ کے نئے محاذ کھول لیتی ہے۔
کابینہ کے مطابق "یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ایرانی مُلائی نظام کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بننے کے بعد حوثی ملیشیا کا فیصلہ اب اس کے اپنے ہاتھ میں نہیں رہا۔ ایرانی نظام کے عناصر اپنے مفادات کے مطابق حوثیوں کی ڈوریں ہلا رہے ہیں اور تہران پر عائد پابندیوں سے فرار کے لیے عالمی برادری کو بلیک میل کرنے کے خواہاں ہیں"۔
یمنی حکومت نے باور کرایا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے "کامیابیوں" کے کھوکھلے دعوؤں کا مقصد اپنے پیروکاروں کو یہ اشارہ دینا ہے کہ وہ اب بھی زمینی طور پر پیش قدمی کی قدرت رکھتی ہے، جب کہ حوثیوں کے پیروکاروں کو یہ یقین ہو چلا ہے کہ اب حتمی طور پر باغیوں کا اختتام قریب آ چکا ہے۔
یمنی کابینہ کے مطابق ایرانی منصوبہ بندی کا مقابلہ کرنے کے لیے عرب دنیا اور عالمی برادری کی جانب سے یمن اور اس کی آئینی قیادت کو حاصل سپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ یمن خطے میں علاقائی اور عالمی مفادات کے حوالے سے کس حد تک جیو پولیٹیکل، اقتصادی اور اسٹریٹجک سیکورٹی اہمیت رکھتا ہے۔
کابینہ نے سیاسی، انسانی، امدادی، اقتصادی اور حوثیوں کے خلاف عسکری نوعیت کی اُن تمام کوششوں کو گراں قدر قرار دیا جو یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کی جانب سے سعودی عرب کے زیر قیادت سامنے آ رہی ہیں۔
-
یمن کے مرکزی بینک کا اجلاس، کمرشل بینکوں کو درپیش حوثیوں کے خطرے کا جائزہ
عدن میں یمن کے مرکزی بنک کے صدر دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی بنکوں اور ...
مشرق وسطی -
یمن: علی عبداللہ صالح کا بیٹا جنرل پیپلز کانگریس پارٹی کے سربراہ کا نائب منتخب
یمن میں جنرل پیپلز کانگریس پارٹی صنعاء ونگ (جو حوثیوں کے زیر کنٹرول ہے) کی ...
مشرق وسطی -
امریکا یمن کے حوالے سے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کے لیے تیار
امریکا نےیمن کےحوالے سے اپنی موجودہ پالیسی تبدیلی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اس حوالے ...
بين الاقوامى