سلطنت عمان نے امریکا کی طرف سے ایران کو کسی قسم کا پیغام پہنچانے کی تردید کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

خلیجی ریاست سلطنت عمان نے ایران کی جانب سے امریکی فوجی ڈرون مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد واشنگٹن کی طرف سے تہران کو کسی قسم کا پیغام پہنچانے کی تردید کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عمان کے وزیرخارجہ نے ٹویٹر پرایک بیان میں امریکا اور ایران پر زور دیا کہ وہ صبرو تحمل سے کام لیں اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کریں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکا نے ایران پر عالمی سمندری حدود میں اپنا ایک ڈرون طیارہ مار گرانے کا الزام عاید کیا تھا۔ ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی ڈرون کو ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا گیا ہے۔

امریکی ڈرون مار گرائے جانے کے بعد اخبارات میں یہ خبریں آئی تھیں کہ امریکا نے سلطنت عمان کے ذریعے ایران کو سخت پیغام بھیجا ہے جس میں تہران کو دھمکی دی گئی تھی۔

جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان فوج نے ایران پر بمباری کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم اس فیصلے پرعمل درآمد سے صرف 10 منٹ قبل انہوں‌نے فیصلہ تبدیل کردیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں ایران کے خلاف کارروائی میں کوئی جلدی نہیں۔ ساتھ ہی انہوں‌نے کہا تھا کہ امریکا اور پوری دنیا کے دبائو کے باعث ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے سگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنے ایک فوجی جنرل سےایران پر بمباری کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں‌پوچھا تواس نے بتایا بمباری میں کم سے کم ڈیڑھ سو افراد مارے جاسکتے ہیں تو میں نے بمباری کافیصلہ واپس لے لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں