یمن کی الضالع گورنری میں آپریشن، 20 حوثی جنگجوہلاک

آپریشن میں متعدد اہم مقامات باغیوں سے چھڑا لیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کی جنوبی گورنری کے شمالی علاقے مریس میں القہرہ کے مقام پر سرکاری فوج کی طرف سے کی گئی ایک کارروائی میں کم سے کم 20 حوثی شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں متعدد مقامات باغیوں سے آزاد کرالیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کی قومی فوج اور اس کی حامی مزاحمتی ملیشیا نے مریس ڈاریکٹوریٹ میں حوثیوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں درجنوں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ آپریشن میں تزویراتی اہمیت کے حامل متعدد اہم مقامات باغیوں سے آزاد کرالیے گئے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری فوج نے السبعہ، المنقیز، القہرہ ، صولان، العظم اور ینان سے باغیوں کو نکال باہر کرتے ہوئے ان علاقوں کو حکومتی تحویل میں دے دیا۔ ذرائع کے مطابق لڑائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور حوثی باغیوں کے خلاف کیے گئے تازہ آپریشن کی ایک فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں