زنجبار پر کنٹرول کے بعد یمنی فورسز کی عدن کی جانب پیش قدمی
یمن میں العربیہ کے ذرائع نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ آئینی حکومت کی فوج ابین صوبے کے صدر مقام زنجبار میں داخل ہونے کے بعد اب عدن کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔
ذرائع نے اس امر کی بھی تصدیق کی ہے کہ سرکاری فورسز عدن کے مشرق میں واقع وادی دوفس پہنچ چکی ہیں اور جنوبی عبوری کونسل کی فورسز نے وہاں سے انخلا شروع کر دیا ہے۔
اس دوران حکومت نے عبوری کونسل کی فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدن کو سرکاری فوج کے حوالے کر دیں۔
ادھر یمنی وزیر اطلاعات نے زنجبار پر سرکاری فوج کے کنٹرول کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زنجبار شہر واپس لینے کے بعد قومی فوجی اور سیکورٹی ادارے ابین صوبے کے تمام ضلعوں پر اپنا کنٹرول مکمل کر رہے ہیں۔ اپنی سلسلے وار ٹویٹس میں یمنی وزیر نے کہا کہ ابین صوبے کے صدر مقام زنجبار کو واپس لیے جانے پر عوام نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور سرکاری فوج کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔
١-ابطال الجيش الوطني والأجهزة الأمنية يستعيدون مدينة زنجبار عاصمة محافظة أبين ويكملون سيطرتهم على جميع مديريات المحافظة.
— معمر الإرياني (@ERYANIM) August 28, 2019
مشاهد وثقها مواطن تظهر الفرحة العارمة والاستقبال الشعبي الكبير لابطال الجيش الوطني بعد استعادتهم مدينة زنجبار عاصمة محافظة أبين#ابين_تنتصر pic.twitter.com/miRGCu7VYU
یمنی وزیر اطلاعات نے باور کرایا کہ یمنی حکومت آزاد کرائے گئے تمام صوبوں میں امن و استحکام کو پائیدار بنانے میں مصروف ہے۔
یاد رہے کہ یمنی فوج منگل کی صبح ابین صوبے کے ساحلی شہر شقرہ میں داخل ہو گئی تھی۔ یہ شہر عدن سے 100 کلو میٹر مشرق میں واقع ہے۔ اس دوران جنوبی عبوری کونسل کی ہمنوا فورسز کے ساتھ لڑائی کا سامنا کرنا پڑا