غزہ میں مظاہرین پر اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی بچے شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کی شام ایک احتجاجی ریلی کے شرکاء پر فائرنگ اور اندھا دھند آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کہ قابض فوج نے مشرقی غزہ میں مظاہرین پر فائرنگ کی جس کےنتیجے میں دو فلسطینی 17 سالہ علی سامی علی الاشقر اور 14 سالہ خالد ابو بکر الربعی شہید اور 66 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 38 براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں سے بعض کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز غزہ میں مختلف مقامات پر حق واپسی ریلیاں نکالی گئیں۔ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ کے علاقے میں 30 مارچ 2018ء سے جاری احتجاجی ریلیوں پراسرائیلی فائرنگ سے اب تک 308 فلسطینی شہید اور 31 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 500 زخمیوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ جمعہ کے روز غزہ کی مشرقی سرحد پر 6200 فلسطینی جمع ہوئے اور انہوں نے سرحد کی طرف بڑھنے کے لیے احتجاج شروع کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں