یمن : الجوف صوبے میں اتحادی بم باری میں حوثیوں کا بھاری نقصان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی قیادت نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے الجوف میں خب اور الشعف کے ضلعوں میں دہشت گرد حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بم باری کی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق اتحادی افواج کی قیادت کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ "اتحادی طیاروں نے الجوف صوبے کے دو ضلعوں خب اور الشعف میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران السلیلہ اور الوجف کے علاقوں میں دہشت گرد حوثیوں کے مراکز اور جتھوں پر بم باری کی گئی۔ اس کے نتیجے میں حوثی باغیوں کا بھاری جانی و مادی نقصان ہوا"۔

اس سے قبل اتوار کے روز عرب اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے صعدہ صوبے کے ضلع رازح میں بنی معین کے علاقے میں حوثی ملیشیا کے ایک گودام کو تباہ کر دیا جہاں ہلکے اور درمیانے ہتھیاروں کو جمع کیا گیا تھا۔

اتحادی طیاروں کی کارروائی میں مذکورہ ضلع میں تزویراتی اہمیت کے حامل پہاڑی علاقے الاذناب میں باغیوں کی کئی عسکری گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ یمنی وزارت دفاع کے زیر انتظام ویب سائٹ "ستمبر ڈاٹ نیٹ" کے مطابق حملوں میں دہشت گرد حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان ہلاک و زخمی ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں